خبرنامہ سندھ

قائد کے بیانات پر پابندی، ایم کیو ایم کا چار روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان

کراچی: چار روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کریں اگر متحدہ نے دھرنا دیا تو صدر اور وزیراعظم بیرون ملک نہیں جا سکیں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے واضح کیا کہ پندرہ روز کا راشن جمع کرنے کی ہدایت پر عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ رابطہ کمیٹی نے یہ بات وسیع تناظر میں کہی تھی۔