کراچی:(اے پی پی)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ مہران انجینئرنگ کالج کی تقریب میں سوگئے، وزیراعلیٰ نے نیند بھگانے کی بڑی کوشش کی لیکن نیند تو سولی پر بھی آجاتی ہے یہ تو پھر بھی ایک تقریب تھی۔ وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ مہران انجینئر کالج کی تقریب میں شریک تھے کہ انہیں نیند آگئی کمپیئر نے قائم علی شاہ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے پہلے سندھی کا سہارا لیا،سندھی زبان نے بھی اثر نہ دکھایا اور وزیراعلیٰ نہ جاگے۔لیکن کمپئیر نے ہمت نہ ہاری ، پھر کوشش کی اور انگلش کا سہارا لیااس بار بھی وزیراعلیٰ نہ اٹھے تھک ہار کر کمپیئر چپ ہوگیاشاہ جی سمجھے تقریب ختم ہوگئی اور آنکھیں کھول دیں۔