کراچی:(اے پی پی)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ڈی جی رینجرز کو کراچی میں ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلیٰ ہاوس میں ملاقات کے دوران سید قائم علی شاہ کو میجر جنرل بلال اکبر نے شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق بریفنگ دی، وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ حلقہ این اے دوسو پینتالیس اور پی ایس ایک سو پندرہ پر امن و امان کو یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا ہی اصل چیلنج ہے۔