خبرنامہ سندھ

قبرستان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی: (ملت+اے پی پی) اورنگی ٹاؤن رحیم شاہ قبرستان میں رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسلحے کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 2 ایس ایم جیز، 3 پستول، 1 ریپیٹر، 2 سیون ایم ایم رائفل، 2 ہزار سے زائد مختلف اقسام کی گولیاں اور دو بلٹ پروف جیکٹس شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ ایم کیو ایم عسکری ونگ کے زیر استعمال تھا۔ یہ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہو نا تھا۔