خبرنامہ سندھ

قربانی کےمہینےمیں سیاستدان بھی قربان ہوسکتے ہیں: وسان

کراچی: (اے پی پی) سندھ کے وزیر صنعت منظور وسان نے سندھ اسمال انڈسٹریز کے نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ملازمین میں چیک تقسیم کئے اور عید سے قبل 719 ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ دے دی ۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ ستمبر اور اکتوبر کے انتہائی اہم ہیں۔ ان مہینوں میں اسلام آباد سے رائیونڈ دھواں اٹھے گا۔ منظور وسان نے کہا کہ قربانی کا مہینہ ہے جانور کے ساتھ ساتھ سیاستدان بھی قربان ہو سکتے ہیں۔ منظور وسان نے کہا کہ سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن سے صنعتکاروں اور تاجروں کا وفد بیرون ملک لیکر جائینگے تاکہ سندھ کی ثقافتی صنعت کو فروغ مل سکے۔