قصور:(آئی این پی)قصور میں فیروزپورروڈکالی پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوا ہے جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو ساتھی کے ہمراہ پریس کلب کے قریب راہگیر سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوا تھا کہ پیچھا کرنے پر فیروز پور روڈ کالی پل کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ڈی پی او علی ناصرزیدی کادعویٰ ہے کہ ڈاکو ندیم نے مرنے سے پہلے بچی سےزیادتی کا اعتراف کیا تھا۔