خبرنامہ سندھ

قومی اداروں پر الزام لگانے والوں کا لیول صرف “ٹھاکر” تک ہے: ناصر حسین

قومی اداروں پر الزام لگانے والوں کا لیول صرف “ٹھاکر” تک ہے: ناصر حسین
کراچی: (ملت آن لائن) وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر فاروق ستار کی ملاقات کو نجی قرار دیا اور کہا ایم کیوایم کے دھڑوں میں آپس میں بہت دشواریاں ہیں۔وزیراطلاعات ناصر شاہ نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی پارٹی کو ہم اپنے لئے مشکل نہیں سمجھتے، قومی اداروں پر الزام لگانے والوں کا لیول صرف “ٹھاکر” تک ہے، ادارے وفاق کی علامت ہیں کچھ لوگ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد کا کہنا تھا سٹیبلشمنٹ کس کو سمجھا جائے آج تک واضح نہیں ہوا، کون کیا کرتا ہے اب سب کو معلوم ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مصطفی کمال واضح کریں سٹیبلشمنٹ کون ہے؟، میں ماضی میں سٹیبلشمنٹ کا نہیں حکومت کا حصہ رہا، مجھے اسٹیبلشمنٹ نظر نظر نہ آنے والی حکومت لگتی ہے۔
وزیراطلاعات ناصر شاہ نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی پارٹی کو ہم اپنے لئے مشکل نہیں سمجھتے، قومی اداروں پر الزام لگانے والوں کا لیول صرف “ٹھاکر” تک ہے، ادارے وفاق کی علامت ہیں کچھ لوگ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد کا کہنا تھا سٹیبلشمنٹ کس کو سمجھا جائے آج تک واضح نہیں ہوا، کون کیا کرتا ہے اب سب کو معلوم ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مصطفی کمال واضح کریں سٹیبلشمنٹ کون ہے؟