خبرنامہ سندھ

قومی اسمبلی اجلا س؛ایم کیو ایم اراکین کا ایوان سے ٹوکن واک آؤٹ

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم اراکین نے کراچی میں جاری آپریشن پر احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے ٹوکن واک آؤٹ کیا اس موقع پر ایم کیو ایم کے رکن محمد کمال نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن متنازعہ ہو چکا ہے اب ملزمان کی بجائے مہاجرین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے وفاداروں پر گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور ایم کیو ایم سے نکالے جانے والے مجرموں اور قاتلوں پر مشتمل پارٹی کو سپورٹ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام موجودہ صورت حال سے پرشانی کاشکار میں آنے روز ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے گریوننسن کمیٹی کو فعال کیا جائے اپنی تقریر کے بعد ایم کیو ایم اراکین نے ایوان سے ٹوکن واک آؤٹ کیا ۔