خبرنامہ سندھ

قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 20 مسافر زخمی

خیرپور: (ملت+اے پی پی) خیرپور کے علاقے گمبٹ میں قومی شاہراہ پر رسول آباد کے مقام پر کراچی سے رحیم یار خان جانے والی باراتیوں کی کوچ ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجہ میں خواتین اور بچوں سمیت 20 باراتی زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پرگمبٹ اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمی باراتیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ کوچ میں موجود باراتیوں کا کہنا ہے حادثہ کوچ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔