قیدی فرارکیس میں گرفتار پولیس اہلکار اسپتال میں دم توڑ گیا
کراچی(ملت آن لائن)سینٹرل جیل سے 2 خطرناک قیدیوں کے فرار کیس میں گرفتارپولیس اہلکار اسپتال میں دم توڑ گیا۔
کراچی سینٹرل جیل سے دو دہشتگردوں کے فرار کے معاملے میں تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں کئی افسران اور اہلکار تاحال گرفتار ہیں، جن میں نواب نامی ایک اہلکار بھی شامل تھا تاہم دوران قید اس کی حالت بگڑ گئی تھی، جس پر اسے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ نواب پچھلے کچھ عرصے سے ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا تھا، جیل اور اسپتال میں اسے مکمل طبی سہولیات میسر تھیں تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔