خبرنامہ سندھ

قیوم آباد پل کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی (ملت + اے پی پی) اخترکالونی کے قیوم آباد پل کے قریب کنٹینر الٹنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ایدھی حکام کے مطابق کنٹینر کی زد میں 2 موٹرسائیکل آنے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حادثہ میں جاں بحق افراد کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں تاہم جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ۔