خبرنامہ سندھ

لانڈھی پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ، زخمی حالت میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار

کراچی (ملت + آئی این پی) لانڈھی پولیس کا خیبر پختونخوا کے داکوؤں سے مقابلہ ، زخمی حالت میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار ، اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد، 2 ڈکیت قرار ہو گئے، ڈکیت گینگ بینک لوٹنے کا منصوبہ بنا کر آئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او لانڈھی انسپیکٹر عارف رزاق پولیس پارٹی کے ہمراہ علاقے میں گشت کرتے ہوئے لانڈھی نمبر 2بیت الحمزہ کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل سواروں کو مشتبہ حالت دیکھا تو رکنے کا اشارہ دیا۔ تاہم داکوؤں نے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے مقابلے کے بعد ڈکیت گینگ کے سرغنہ رحمان ا? عرف خاستہ گل کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے دکیت گینگ کا اسلحہ 2پستول ، 2میگزین ،6کارتوس ، خول اور کورنگی صنعتی ایریا تھانہ کی حدود سے گن پوائنٹ پر چھینی ہوئی موٹر سائیکل GHM8587میکر 125برآمد کر لی۔ زخمی گرفتار ڈکیت اور فرار ساتھیوں کا تعلق خیبر پختونخواہ کے علاقے سوات سے ہے،جبکہ گرفتار زخمی ڈکیت کے 2ساتھی فرار ہو گئے۔ ڈکیت گینگ لانڈھی میں بینک لوٹنے کا منصوبہ بنا کر بینک کی جانب جا رہے تھے کہ پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا، پولیس نے بینک ڈکیتی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ پولیس گرفتار زخمی ڈکیت سے تفتیش کر رہی ہے۔