خبرنامہ سندھ

لاپتہ افراد بازیابی کیس: تحریری جواب طلب

کراچی (ملت + آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت پر فریقین سے 12جنوری کو تحریری جواب طلب کر لیا۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئی جی، محکمہ داخلہ، ڈی جی رینجرز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12جنوری کو تحریری جواب طلب کر لیا۔ درخواست گذاروں نے موقف اختیار کیا کہ لاپتہ شہریوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا۔ شہریوں کو نہ کسی عدالت میں پیش کیا گیا اور نہ گرفتاری ظاہر کی گئی۔ استدعا کی گئی ہے کہ لاپتہ شہری کسی جرم میں ملوث ہیں توعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔