خبرنامہ سندھ

لاپتہ ہونیوالے آصف زرداری کے دوست غلام قادر کی گاڑی جامشورو سے ملی گئی

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کے انتہائی قریبی سا تھی ایک ایک کر کے لاپتہ ہونے لگے، ایک ہفتے میں تین قریبی ساتھی لاپتہ،پراسرار گمشدگیوں نے سندھ کے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی۔ ایک ہفتے میں آصف زرداری کا تیسرا قریبی ساتھی لاپتہ ہو گیا،سابق صدر کے دوست غلام قادر مری کی گاڑی جامشورو کے قریب سے مل گئی،اس سے پہلے نواب لغاری اسلام آباد اور اشفاق لغاری کراچی سے لاپتہ ہو چکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق لاپتہ ہونیوالے آصف زرداری کے دوست غلام قادر کی گاڑی جامشورو سے ملی گئی۔