خبرنامہ سندھ

لاڑکانہ دھماکےمیں شہید رینجرزاہلکارکی نمازجنازہ ادا

لاڑکانہ: (اے پی پی) لاڑکانہ دھماکے میں شہید رینجرز اہلکار شاہد سیال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، دھماکے میں چار اہلکاروں سمیت تیرہ افراد زخمی ہوئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے میرو خان چوک میں رینجرز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار آپریشن تھیٹر میں دم توڑ گیا جبکہ دیگر زخمی اہلکاروں کی طبی امداد جاری ہے ۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ واقعے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز نے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ نومنتخب وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی لاڑکانہ کو ملزموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی ۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق بم کو رینجرز چوکی کے قریب ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اکثر وبیشتر رینجرز اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔