خبرنامہ سندھ

لاڑکانہ: رینجرزنے اسد کھرل کے 20 ساتھی ملزم پکڑلئے

لاڑکانہ: (آئی این پی) لاڑکانہ میں اسد کھرل کے فرار ہونے کے چوتھے روز بھی رینجرز ان ایکشن نظر آئی، رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے حلقہ انتخاب گاؤں پٹھان ابڑو میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام ڈاکو اور اسد کھرل کے نزدیکی ساتھی پٹھان ابڑو کو راکٹ لانچر سمیت گرفتار کر لیا جبکہ اس کی نشاندہی پر گاؤں پٹھان میں سرچ آپریشن کے بعد مزید 20 ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈاکو پٹھان ابڑو پر 10 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور وہ اسد کھرل کا نزدیکی ساتھی بتایا جاتا ہے۔ گرفتار کئے گئے ڈاکوؤں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ رینجرز اور صوبائی وزیر داخلہ کے درمیان موجود تنازعہ حل ہو گیا ہے اور سہیل انور سیال سے استعفیٰ نہیں لیا جا رہا۔