خبرنامہ سندھ

لاڑکانہ میں مفرورملزم اسد کھرل سے پوچھ گچھ کی تصدیق

کراچی: (آئی این پی) رینجرز نے لاڑکانہ میں اسد کھرل نامی شخص سے پوچھ گچھ کرنے کی تصدیق کر دی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر اسد کھرل سے پوچھ گچھ کی۔ تاہم اس کے بااثر ساتھیوں نے رینجرز اہلکاروں کے فرائض میں رکاوٹ ڈالی۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اسد کھرل جرائم پیشہ عناصر اور مفروز ملزموں کی معاونت میں ملوث ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں پیش آنے والا واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے، دیہاتی علاقے میں سادہ لباس افراد نے کارروائی کی جو غلط فہمی کا سبب بنی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے کسی وزیر یا عہدیدار کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جرائم کی سرپرستی نہیں سرکوبی چاہتی ہے، رینجرز کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کا مکمل اختیار دیا ہے۔