خبرنامہ سندھ

لاڑکانہ میں ٹریفک حادثہ،2 سگے بھائی جاں بحق

لاڑکانہ:(آئی این پی) چوہڑ پور روڈ پر ٹرک اور موٹرسائیکل ميں تصادم کے نتیجے میں 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ لاڑکانہ میں چوہڑپور روڈ پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اپنے گاؤں سے لاڑکانہ آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سجاد بھٹو، برکت بھٹو اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے۔