کراچی(اے پی پی)وزیر داخلہ سندھ نے لاہور بم دھماکوں کے بعد سندھ بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے پولیس کو گشت بڑھانےاور اسنیپ چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیر اعلی داخلہ کی ہدایت پر آئی جی سندھ نے تمام ایس ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو علاقے میں موجود رہنے اور گشت بڑھانے کی ہدایت کی ہے ۔ جبکہ آئی جی سندھ نے پبلک مقامات سمیت تمام حساس مقامات کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔