خبرنامہ سندھ

لشن اقبال سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا تاحال سراغ نہ مل سکا

کراچی: (ملت+اے پی پی) گلشن اقبال کے علاقے میں اتواربازار سے پندرہ سالہ غنویٰ مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی۔ غنویٰ لاڑکانہ سے اپنے رشتے داروں سے ملنے کراچی آئی تھی۔ غنویٰ اپنی بہنوں کیساتھ اتوار بازار گئی جہاں وہ لاپتہ ہو گئی۔ اہل خانہ کے مطابق لڑکی نے زیورات پہنے ہوئے تھے، خدشہ ہے کہ غنویٰ کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ سے تمام تفصیلات حاصل کرلی ہیں اور لڑکی کی تلاش جاری ہے۔