خبرنامہ سندھ

لندن قیادت نے مائنس الطاف حسین فارمولا مسترد کردیا

لندن:(اے پی پی) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینئرندیم نصرت کا بڑا بیان سامنا آگیا ہے، ایم کیو ایم کی لندن قیادت نے مائنس الطاف حسین فارمولا مسترد کردیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے بغیر ایم کیو ایم کچھ نہیں ، الطاف حسین اور مہاجروں کو کوئی الگ نہیں کر سکتا۔ ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین اپنی ذات میں ایم کیو ایم ہیں۔