خبرنامہ سندھ

لیاری ایکسپریس وے پر گارڈر کرین پر گر گیا

کراچی: (ملت+اے پی پی) تین ہٹی پر لیاری ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ کرین سے پل پر گارڈر رکھنے کے عمل کے دوران، ایک بھاری گارڈر کرین پر گر گیا جس کے نتیجے میں کرین کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔