خبرنامہ سندھ

لیاری میں قانون نافذکرنے والے ادارے کی کارروائی ، اسلحہ برآمد

کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے سےگرفتار ملزم کی نشاندہی پر لیاری میں دبئی چوک اور اطراف کے علاقوں میں کھدائی کرکے مختلف اقسام کا بھاری اسلحہ برآمد کرالیا گیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کی ناکہ بندی بھی کی گئی تھی ۔