خبرنامہ سندھ

لیاری میں پولیس کا چھاپہ‘ملزم گرفتار‘ اسلحہ اور دستی بم برآمد

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی میں لیاری کے علاقے سنگولین میں پولیس نے چھاپا مارا ہے جس کے دوران عزیر بلوچ گروپ کا ملزم گرفتار کرلیا گیا اور ساتھ ہی بڑی تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقے سنگولین میں کارروائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گینگ وارملزم عبدالسلام بلوچ گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔ملزم عبدالسلام بلوچ کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے اور آپریشن کے بعد سے ماڑی پور میں روپوش تھا۔ ملزم پر پولیس مقابلہ،بھتہ خوری،غیرقانونی اسلحہ اورقتل کے مقدمات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔