خبرنامہ سندھ

لیاری میں پولیس کی کارروائی 2 ٹارگٹ کلرگرفتار

کراچی: (آئی این پی ) کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے جھٹ پٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم جنید کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی قاری قاسم اور گلابو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزم قتل اوردستی بم حملوں میں ملوث ہے۔ دوسری جانب سنگولین وچھانی محلے میں کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبدا لغفار قتل، اقدام، بھتہ خوری اور لینڈ گریبنگ میں ملوث ہے اور ملزم نے جعلسازی کے ذریعے لاکھوں روپے شہریوں سے بٹورے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اختر ملی نامی شخص کو قتل بھی کیا ہے۔