خبرنامہ سندھ

لیاری میں کارروائی،گینگ وار کا مطلوب ملزم گرفتار

لیاری:(ملت+اے پی پی) میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے گینگ وار کا ایک مطلوب ملزم دھرلیا۔ دوسری جانب پولیس نے کراچی کے علاقے ناظم آباد سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث گرفتار کرلیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاری کے علاقے وچھانی محلہ میں کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گل حمید بلوچ کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے عزیز بلوچ گروپ سے ہے جو پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے 2 ساتھی یوسف پٹھان اور اکبر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ادھرناظم آباد پولیس نے کاروائی کرکے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم حماد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 3 چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد کئے گئے ہیں۔