خبرنامہ سندھ

لیاری گینگ کے اہم کارندےکی دبئی میں موجودگی کاانکشاف

کراچی (آئی این پی )کراچی میں لیاری گینگ وار کے مفرور ملزم اور سرغنہ بابا لاڈلا کے بھائی زاہد لاڈلا کی دبئی میں موجود گی کاانکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مفرور ملزم زاہد لاڈلا کراچی پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔ وڈیو کے مطابق ملزم زاہد لاڈلہ دبئی میں پاکستانی سفارتخانے میں پاسپورٹ کے حوالے سے موجود تھے۔ زاہد لاڈلہ نے عبداللہ کے نام سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنا رکھا تھا۔ ملزم زاہد لاڈلا لیاری آپریشن کے بعد سے دبئی میں روپوش تھا۔ ذرائع کے مطابق سیاسی جماعت کے رہنما نے ایئرپورٹ سے اپنی نگرانی میں زاہد لاڈلہ کو دبئی روانہ کرایا تھا۔ ملزم زاہد لاڈلہ کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر ہے اور ریڈ وارنٹ بھی جاری ہیں۔