خبرنامہ سندھ

لیاقت آباد؛ پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

کراچی: (ملت+اے پی پی) لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سمیع، مزمل اور دانش کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی گئی ہیں۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب بھینس کالونی میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت ساجد اور نسیم کے نام سے کر لی گئی۔