خبرنامہ سندھ

ماہرتعلیم ڈاکٹرعبدالوہاب طویل علالت کےبعدانتقال کرگئے

کراچی (آئی این پی) معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالوہاب طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے ۔ ڈاکٹر عبدالوہاب کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔ چند روز قبل انھیں تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وینٹی لیٹر پر تھے ۔ ڈاکٹر عبدالوہاب جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ، آئی بی اے کے سابق ڈائیریکٹر اور محمد علی جناح یونیورسٹی کے سابق صدر تھے ۔ ڈاکٹر عبد الوہاب نے 37 سال آئی بی اے میں بحیثیٹ ڈین اپنی خدمات سر انجام دیں ۔ انہوں نے اپنے ورثہ میں تین بیٹے ، ایک بیٹی اور بیوہ چھوڑی ہیں ۔