خبرنامہ سندھ

متحدہ رہنما عامر خان کی جیب کٹ گئی

کراچی: (ملت+اے پی پی) لاہور کے بعد جیب کتروں نے کراچی کا رُخ کر لیا۔ وسیم اختر کی رہائی کے موقع پر متحدہ رہنما عامر خان کی جیب کا صفایا ہو گیا۔ رقم تو گئی مگر بے بسی میں انہوں نے جیب کترے سے اپیل بھی کر دی۔ کہتے ہیں چور پیسے رکھ لے شناختی کارڈ اور دیگر کارڈز پی آئی بی ایم کیو ایم مرکز پر پہنچا دے۔ واضح رہے لاہور میں جہانگیر بدر کے جنازے میں خورشید شاہ، مراد علی شاہ اور منظور وسان نقدی اور موبائل فون سے محروم ہو گئے تھے۔ مولا بخش چانڈیو پنجاب میں جیب کتروں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیتے رہے تاہم ان کی وارننگ دھری رہ گئی اور جیب کترے نے ان کے صوبے کا رُخ کر لیا۔