خبرنامہ سندھ

متحدہ عسکری ونگ کے زیر استعمال بلٹ پروف جیکٹس برآمد

کراچی: (ملت+اے پی پی) کراچی میں رینجرز کا ایکشن کرتے ہوئے فیڈرل بی ایریا میں چھاپہ مار کر ایک سو نوے بلٹ پروف جیکٹس برآمد کر لیں۔ رینجرز ترجمان کے مطابق قبضہ میں لی گئی بلٹ پروف جیکٹس ایک گھر کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئیں تھیں۔ یہ بلٹ پروف جیکٹس ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے زیر استعمال رہیں جن کو دہشتگردی میں بطور ڈھال استعمال کیا جاتا تھا۔