خبرنامہ سندھ

متحدہ قائد اوردیگرقیادت کیخلاف کراچی میں دوسرامقدمہ درج

کراچی: (آئی این پی) کراچی کے علاقے ملیر سٹی تھانے کی حدود میں شہری وحید مراد نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد کی ملک دشمنی پر مبنی تقریر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق شہری کی درخواست پر تھانہ ملیر سٹی میں منگل کے روز مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مقدمہ انسداد دہشت گردی ، ٹیلی گرافک ایکٹ اور غداری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ ایم کیو ایم کے قائد اور دیگر قیادت کے خلاف پہلا مقدمہ سائیٹ تھانے میں شہری کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔