خبرنامہ سندھ

متحدہ قائد نےپاناما لیکس سےتوجہ ہٹانےکیلئےڈرامہ رچایا: فیصل واوڈا

کراچی: (آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔ میاں صاحب اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ متحدہ قائد نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ’’را‘‘ کو بھی خوش کیا اور وفاقی حکومت ڈرامے میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں مجرم اور کرپٹ شخص جیل سے اقتدار تک پہنچتا ہے۔ وسیم اختر بھی جیل میں بیٹھ کر کراچی کے میئر منتخب ہوئے۔ فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا ضرب عضب اسمبلیوں میں بیٹھے کرپٹ ارکان کیخلاف بھی شروع کیا جائے۔ اگر احتساب نہ ہوا توآئین اورجمہوریت نہیں رہے گی۔ احتساب تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔