خبرنامہ سندھ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا نئی آفیشل ویب سائٹ بنانے کا اعلان

کراچی: (اے پی پی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپنی علیحدہ آفیشل ویب سائٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق 22 اگست کے واقعے کے بعد پرانی آفیشل ویب سائٹ سے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں کیونکہ یہ ویب سائٹ لندن سے آپریٹ کی جاتی ہے۔ ترجمان کے مطابق نئی ویب سائٹ جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔