خبرنامہ سندھ

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری امریکا روانہ

کراچی:(اے پی پی)متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری امریکا روانہ ہوگئے۔ فیصل سبزواری قیادت سے اجازت لے کر امریکا روانہ ہوئے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ایم پی اے کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث امریکا روانہ ہوئے۔ ایم کیو ایم کے منحرف رہنما اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی جانب سے اپنی جماعت بنانے کے اعلان کے بعد سے 3 ایم کیو ایم رہنما ان کی جماعت میں شامل ہوچکے ہیں جب کہ فیصل سبزواری سے متعلق بھی یہی چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ وہ مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں گے تاہم انہوں نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔