خبرنامہ سندھ

متحدہ میں کوئی ویکنسی نہیں: ستار

کراچی: (ملت+اے پی پی) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں ایک جلسے کا اہتمام کیا۔ متحدہ رہنماء دبئی میں پکنے والی کھچڑی بھول کر قالین کی فکر میں پڑ گئے۔ فاروق ستار نے دھرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ متحدہ کا قالین ڈیڑھ لاکھ میں ہی بکے گا، یو ٹرن نہیں لیں گے۔ فاروق ستار نے پارٹی جلسے کو کرنٹ کا جلسہ قرار دیا، ساتھ ہی ساتھ 2018ء میں وزیر اعلیٰ اور 2023ء میں وزیر اعظم کراچی سے آنے کی پیشگوئی بھی کر دی۔ فاروق ستار نے سندھ حکومت کی سرپرستی میں کراچی میں زمینوں کی بندر بانٹ کا الزام بھی لگایا۔ اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن نے دبئی میں پکنے والی کھچڑی سے متعلق افواہوں اور پلس ون فارمولے کا خوالہ دیئے بغیر علامتی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ ایم کیو ایم میں کوئی ویکنسی نہیں، خالی جگہ ہوئی تو پارٹی کے اندر سے پر کریں گے۔