خبرنامہ سندھ

متحدہ نےمنہاج قاضی کےالزامات کومسترد کردیا

کراچی: (آئی این پی) خورشید بیگم سیکرٹریٹ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ منہاج قاضی کے ویڈیو بیان کے ذریعےحکیم محمد سعید کے کیس کو لیکر ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے حکیم محمد سعید کے کیس میں ایم کیو ایم کے جتنے کارکن گرفتار ہوئے تھے انہیں سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ با عزت بری کر چکی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لندن میں ایم کیو ایم سے منسلک درجنوں اکاوئنٹس کے الزامات بھی صرف میڈیا ٹرائل اور سازش کا حصہ ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں موجود ملزموں کا ویڈیو بیان جاری ہونا ملک کے آئین و قانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ۔ ایم کیو ایم صولت مرزا، منہاج قاضی ، خالد شمیم اور ڈاکٹر عاصم حسین کے ویڈیو بیان جاری کرنے کی مذمت کرتی ہے۔