خبرنامہ سندھ

متحدہ نے ٹارگٹ کلنگ کیلئے تین ٹیمیں بنا رکھی ہیں، ملزم کے انکشاف

کراچی:(آئی این پی) رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ سے تفتیش جاری ہے ۔ ابتدائی تفتیش میں کاشف ڈیوڈ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کراچی آپریشن کے بعد دبئی فرار ہو گیا تھا ۔ ساؤتھ افریقہ میں بھی روپوشی کاٹ چکا ہے۔ قمر ٹیڈی سائوتھ افریقہ سے ٹارگٹ کلنگ کی ٹیم دیکھتا ہے ۔ دبئی میں پاکستانی تاجروں سے بھتہ وصولی کا ٹاسک بھی کاشف ڈیوڈ کو ملا۔ متحدہ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیمیں تین دھڑوں میں تقسیم ہیں اور ٹارگٹ کلنگ ٹیموں کو “اے” ، “بی”، “سی” کا نام دیا گیا ہے۔ رینجرز نے کاشف ڈیوڈ کی نشاندہی پر نائن زیرو کے قریب مکان سے جدید اسلحہ برآمد کیا ہے جس میں رینجرز کی وردیاں بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق تفتیش میں کاشف ڈیوڈ نے ایم کیو ایم سائوتھ افریقہ ، دبئی کا نیٹ ورک بھی بے نقاب کر دیا ہے جس کے بعد اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ کو نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا گیا۔