خبرنامہ سندھ

متحدہ پاکستان اور لندن کا یوم شہدا الگ الگ منانے کا اعلان

کراچی: (ملت+اے پی پی) ایم کیوایم کا یوم شہدا آگیا، متحدہ پاکستان اور لندن نے یوم شہدا الگ الگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ جاں بحق کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کالونی میں پنڈال سجائے گی۔ جس کیلئے کے ایم سی گراؤنڈ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کو جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں اجتماع کی اجازت نہیں ملی۔ جس کے بعد پی آئی بی کالونی میں یوم شہدا منانے کا اہتمام کیا گیا۔ دوسری طرف ایم کیو ایم لندن نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں یاد گار شہدا پر حاضری کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہدا کی یادگار پر حاضری دیں اور فاتحہ خوانی کریں۔ ایم کیو ایم لندن کے اس اعلان کے بعد جناح گراؤنڈ عزیز آباد کے اطراف میں رینجرز اور پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔