خبرنامہ سندھ

متحدہ پاکستان اور لندن کے کارکنان آمنے سامنے

کراچی: (ملت+اے پی پی) ناگن چورنگی کے قریب باب عارف فلیٹ میں ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔ کارکنان کے درمیان شدید نعرے بازی کی گئی۔ ہوائی فائرنگ کے باعث علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔ تصادم کے دوران ڈنڈوں کے وار سے یوسی چیئرمین مشتاق سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو منشتر کر دیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال متقل کر دیا گیا ہے۔