خبرنامہ سندھ

متحدہ پاکستان کا رحمن بھولا کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار

کراچی: (ملت+اے پی پی) ایک بیان میں متحدہ پاکستان کے ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ سانحہ بلدیہ کے تمام مجرم جلد گرفتار کئے جائیں گے اور سانحہ میں جاں بحق ہونے والے معصوم افراد کے لواحقین کو انصاف ملے گا۔ ترجمان نے کہا ایم کیو ایم پاکستان کسی مجرم کی نہ سرپرستی کر رہی ہے اور نہ ہی آئندہ کرے گی۔