خبرنامہ سندھ

متحدہ پاکستان کے جلسے میں لندن والوں کی انٹری

کراچی: (ملت+اے پی پی) ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں پاور شو کیلئے انتظامات متحدہ پاکستان نے کرائے۔ لوگوں کو بھی لیکر آئے لیکن نعرے لندن والوں کے لگ گئے۔ اِدھر والوں کے جلسے میں اُدھر والوں کی انٹری ہوئی تو بانی کے حامی فرنٹ پرنظر آئے اور جھنڈے بھی لہرائے۔ جلسے کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور صورتحال بدلتی نظر آئی تو بن بلائے آنے والوں نے جانے میں عافیت سمجھی۔ اسی مقام پر گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان والوں کے فنکشن میں لندن والوں کا گانا چل گیا تھا۔