خبرنامہ سندھ

متحدہ چھوڑکرپاک سرزمین پارٹی جانےوالا ٹارگٹ کلرگرفتار

کراچی: (آئی این پی) کراچی کے علاقے شارع فیصل میں پولیس نے کارروائی کر کے ٹارگٹ کلر ندیم عرف فوجی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ندیم عرف فوجی پہلے ایم کی وایم کے لیے کام کرتا تھا 2 ماہ قبل پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی گرفتار ٹارگٹ کلر نے 2009 میں رابعہ سٹی میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ گرفتار ٹارگٹ کلر ابتدائی تفتیش میں 12 افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ ندیم عرف فوجی کا کہنا ہے کہ وہ ایم کیو ایم سے پاک سرزمین پارٹی میں آیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ کا کہنا ہے کہ ندیم عرف فوجی کی وارداتوں کا پاک سر زمین پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔