خبرنامہ سندھ

متحدہ کی ایک اور پتنگ کٹ گئی، افتخار رندھاوا بھی کمال کے ہو گئے

کراچی:(اے پی پی) ایک بار پھر بو کاٹا کے شور سے شہر قائد کی فضاء گونج اٹھی، ایک اور پتنگ کٹ گئی۔ پاک سرزمین پارٹی نے متحدہ کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا دیا۔ متحدہ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن افتخار رندھاوا کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا۔ افتخار رندھاوا نے نئی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے ندیم نصرت کی باتوں کا جواب بھی دیا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی لوگوں کو لڑانے نہیں، ایک کرنے آئی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ قوم کو مزید دلدل میں نہ دھکیلا جائے۔