خبرنامہ سندھ

متحدہ کی بھوک ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

کراچی: (آئی این پی) ایم کیو ایم کی اپنے کارکنان کی گرفتاری اور دفاتر پر چھاپوں کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اظہار یکجحتی کے لئے کیمپ کا دورہ کیا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے چاہیں، ایم کیو ایم کا اسمبلی سے باہر جانا جمہوریت کے لئے بہت بڑا خطرہ ہو سکتا ہے۔ ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کے آنے سے لگتا ہے کہ سیاسی برداری کا ضمیر ابھی زندہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جن لوگوں پر کوئی مقدمہ نہیں، ان کو کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے، 64 کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، ان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ بھوک ہڑتال کے دوسرے روز ایم کیو ایم بزرگ کمیٹی کے رکن اویس الحسن بے ہوش ہو گئے جنہیں طبی امداد دی گئی، طبعیت سنبھلنے پر اویس الحسن دوبارہ احتجاج میں شامل ہو گئے۔