خبرنامہ سندھ

متحدہ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،فاروق ستار پر اعتماد کا اظہار

متحدہ قومی موومنٹ:(ملت+اے پی پی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ اسمبلی سے استعفے نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سندھ اسمبلی میں ہوا ، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سندھ اسمبلی سےاستعفے نہ دینے اور پارٹی سربراہ ڈاکٹرفاروق ستارکی قیادت کی پراعتماد کااظہارکیاگیا۔ اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارعدالت میں ہونےکی وجہ سےاجلاس میں شریک نہیں ہوسکے۔ ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ کو ملنے والا مینڈیٹ بانی ایم کیو ایم کا ہے لہٰذا وہ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں۔