خبرنامہ سندھ

متحدہ کےقائد پارٹی کےبانی ہیں اورقائد ہی رہیں گے: واسع جلیل

لندن: (اے پی پی) ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ایم کیو ایم پاکستان میں رجسٹرڈ ہے اور تکنیکی طور پر فاروق ستار اس کے سربراہ ہیں۔ ندیم نصرت ایم کیو ایم کے کنوینر ہیں اور رہیں گے۔ ایم کیو ایم کے قائد پارٹی کے بانی ہیں اور قائد ہی رہیں گے کسی بھی حوالے سے فیصلہ کرنے کے لئے مشاورت کا عمل بہت ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے کوئی ابہام نہیں ہے۔ پہلے بھی 95 فیصد پارٹی معاملات پاکستان رابطہ کمیٹی ہی چلاتی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا فاروق ستارا بھی بھی مشاورت رابطہ کمیٹی کیساتھ کریں گے۔ متحدہ قائد بانی ہیں کسی بات پر کنفیوژن نہیں اور متحدہ قائد جہاں بھی ہوں گے وہی توثیق کریں گے۔