خبرنامہ سندھ

متعدد جرائم میں ملوث ایم کیو ایم کے کارکن علی حیدر کو 33 سال قید کی سزا

کراچی:(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد علی حیدر شاہ کو تینتیس سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ۔ جیسی کرنی ویسی بھرنی ، قانون شکن بچ کر کیسے جائے ۔ انسداد دہشتگردی کراچی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ عسکری ونگ کے دہشتگرد حیدر علی شاہ کو 33 سال کی قید سنا دی ہے ۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق ملزم حیدر علی شاہ کو غیر قانونی اسلحہ ، دھماکا خیز مواد ، کار سرکار میں مداخلت اور اقدام قتل کے جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ۔ ملزم کو رینجرز نے 2013 میں محمود آباد کے علاقے سے گرفتار کیا ۔ ملزم کے خلاف محمود آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔