خبرنامہ سندھ

مجھے اگر قتل کیا گیا تو متحدہ قائد ذمہ دار ہوں گے

کراچی: (اے پی پی) معروف اینکر اور ایم کیو ایم کے سابق رہنماء عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ مجھے مار دیا جائے گا۔ اگر میں قتل ہو جاؤں تو ایم کیو ایم لندن اور متحدہ قائد اس کے ذمہ دار ہونگے۔ ان کا کہنا ہے کہ جن جماعتوں کو میں نے برا کہا، ان سے بھی معذرت چاہتا ہوں۔ دو دن میں تکلیف میں رہا، شاید برین ہیمبرج ہو جاتا۔ انہوں نے وصیت کی کہ جب میں مر جاؤں تو مجھے پاکستانی پرچم میں دفنا دیا جائے۔