خبرنامہ سندھ

مجھے محکمہ تعلیم سے ہٹانے کی خبریں بے بنیاد ہیں :فضل اللہ پیچوہو

کراچی (آئی این پی) سیکرٹری تعلیم سندھ نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں محکمہ تعلیم سے ہٹانے کی باتیں بے بنیاد ہیں ، ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے لئے 25 روز کی چھٹی پر امریکہ جا رہا ہوں ۔ محکمہ تعلیم سندھ کے سیکرٹری فضل اللہ پیچوہو نے انہیں محکمہ سے ہٹائے جانے کی افواہوں کی تردید کردی ۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ انہیں سیکرٹری تعلیم سندھ کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے ۔ ان کا مزید کہا تھا کہ وہ 25 دن کی چھٹی پر ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے لئے امریکہ جا رہے ہیں ۔ ان کی غیر موجودگی میں چارج کون سنبھالے گا اس کا فیصلہ چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن کریں گے ۔